Beware of Phishing Scams on Social Media
Hackers are using various tactics on social media to hack data. The greed of the people is detrimental to them and taking advantage of this greed, hackers can easily hack the data. On behalf of Cyber Security of Pakistan, Cyber Expert Muhammad Asad Ul Rehman said that these days people are receiving a link on social media which is a message on which Imran Khan gave 50 GB free internet data to watch World Cup. Click this link and keep sharing until you find the internet data. He warned the public that this link is completely fake and do not click on any such link as clicking on any such link may hack your data.
In addition, on the occasion of Eid, fake links are often sent to the public by hackers and they are asked to click on this link to receive Eid gifts. Or Eid cards are sent through this link to click on them Avoid and protect your accounts from being hacked. Getting someone’s data through a link is called phishing attack. In this attack, hackers create a fake link and somehow provoke people to click on this link. When someone clicks on this link, a fake Facebook login page, mail login page or bank login page opens in front of it. People enter their number, password and other information on it without thinking. These details go to hackers and hackers can immediately hack this account and use it for criminal purposes. Be sure not to click on any links from unknown sources as this could hack your account and data.
ڈیٹا ہیک کرنے کے لیے ہیکرز کی طرف سے سوشل میڈیا پر مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ عوام کی لالچ ان کے لیے نقصان کا باعث ثابت ہوتی ہے اور اس لالچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز با آسانی ڈیٹا ہیک کر لیتے ہیں۔ سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبرایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے کہا کہ ان دنوں سوشل میڈیا پرلوگوں کو ایک لنک عام موصول ہورہا ہے جس پر پیغام دیا گیا ہوتا ہے عمران خان کی طرف سے ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے 50جی بی مفت انٹر نیٹ ڈیٹا دیا جا رہا ہے اس لنک پر کلک کریں اور تب تک شئیر کرتے رہیں جب تک آپ کو انٹر نیٹ ڈیٹا نہ مل جائے۔ انہوں نے عوام کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لنک بالکل جعلی ہے ایسے کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں کیونکہ ایسے کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے آپ کا ڈیٹا ہیک ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں عید کے مو قع پر عوام کو ہیکرز کی طرف سے اکثر جعلی لنک بھیجے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ عید گفٹ وصول کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔یا پھر بذریعہ لنک عید کارڈ بھیجے جاتے ہیں ان پہ بھی کلک کرنے سے گریز کریں اور اپنے اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچائیں۔لنک کے زریعے کسی کا ڈیٹا حاصل کرنا فشنگ اٹیک کہلاتا ہے۔ اس اٹیک میں ہیکرز ایک جعلی لنک تیار کرتے ہیں اور لوگوں کو کسی بھی طرح اس لنک پر کلک کرنے کے لیے اکساتے ہیں۔ جب کوئی اس لنک پہ کلک کرتا ہے تو سامنے ایک جعلی فیس بک لاگ ان پیج، میل لاگ ان پیج یا بینک لاگ ان پیج کھل جاتا ہے۔لوگ بغیر سوچے سمجھے اس پہ اپنانمبر، پاسورڈ اور دیگر معلومات درج کر دیتے ہیں۔ یہ تفصیلات ہیکرز کے پاس چلی جاتی ہیں اور ہیکرز فوراً اس اکاؤنٹ کو ہیک کر کے مجرمانہ مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ کسی بھی انجان زرائع سے آنے والے لنک پر قطعاً کلک نہ کریں اس سے آپ کا اکاؤنٹ اور ڈیٹا ہیک ہو سکتا ہے۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.