Warning Against Mobile Cash Account Scams
Due to the lack of awareness about cybersecurity, incidents of fraudulently withdrawing money from people’s mobile cash accounts are increasing day by day. Innocent citizens are losing their hard-earned money by falling into the traps of criminals. These criminals send fake messages with transaction details and then call the users, claiming that money was transferred to their account by mistake, asking for their help and urging them to provide the code received via SMS. Many users fall for this trick and share the code, which the criminals then use to withdraw money from their accounts.
These views were expressed by cybersecurity expert Muhammad Asad Ul Rehman of Cyber Security of Pakistan, explaining the modus operandi of criminals withdrawing money from people’s mobile cash accounts. He said that criminals call users, posing as representatives of EasyPaisa or JazzCash, claiming that their account has been blocked and needs to be reactivated by sending the code received via SMS. As soon as users share the code, money is withdrawn from their accounts.
He urged users that company representatives will never call to ask for such details, so they should never share their personal information, passwords, or one-time passwords (OTPs) with anyone. He further explained that criminals also lure users by claiming they have won a prize and then ask for their personal information, passwords, and OTPs to withdraw money from their accounts.
He advised users to be cautious of such fraudulent phone calls, to protect themselves by not sharing sensitive information with anyone, and to report such criminals to the relevant authorities so that legal action can be taken against them to protect other users from these scams.
سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے موبائل کیش اکاؤنٹ سے فراڈ کے ذریعے پیسے نکالنے کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے جانسے میں آ کر معصوم شہری اپنی خون پسینے کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔جرائم پیشہ افراد صارفین کو جعلی میسج بھیجتے ہیں جس میں رقم کی تفصیلات درج ہوتی ہیں اور اس کے بعد صارفین کو کال کر کے کہتے ہیں کہ آپ کے اکاؤنٹ میں غلطی سے پیسے ٹرانسفر ہو گئے ہیں براہ مہربانی ہماری مدد کریں اورصارفین کو ایس ایم ایس میں آنے والا کوڈ بتانے کے لیے زور دیا جاتا ہے۔اکثر صارفین ان کے جانسے میں آ کر کوڈ بتا دیتے ہیں جس کو استعمال میں لاتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبرایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے لوگوں کے موبائل کیش اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے والے جرائم پیشہ افراد کا طریقہ واردات بتاتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد صارفین کوکال کر کے خود کو ایزی پیسہ یا جاز کیش کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے اگر آپ اپنا اکاؤنٹ دوبارہ ایکٹو کروانا چاہتے ہیں تو ایس ایم ایس میں آنے والا کوڈ سینڈ کریں تا کہ آپ کا اکاؤنٹ ایکٹو کر دیا جائے۔ صارفین جیسے ہی کوڈ شیئر کرتے ہیں ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں۔ انہوں نے صارفین کو تلقین کی کہ کمپنی کا نمائندہ کبھی بھی آپ کو کال کر کے تفصیلات نہیں پوچھے گا لہذا صارفین اپنی ذاتی معلومات، پاسورڈاور ون ٹائم پاسورڈ (او ٹی پی) کسی سے شیئر نہ کریں۔
انہوں جرائم پیشہ افراد کا طریقہ واردات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ انعامی سکیم کی قراعہ اندازی میں نام آ جانے کا لالچ دے کر بھی صارفین کی ذاتی معلومات،پاسورڈ اور او ٹی پی حاصل کر کے ان کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین ایسے فراڈ فون کالز سے ہوشیار رہیں، اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی حساس معلومات کسی سے شیئر نہ کریں بلکہ ایسے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع متعلقہ اداروں کو کریں تا کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید صارفین کو ان جرائم پیشہ افراد کے فراڈ سے محفوظ کیا جا سکے۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.