Meeting for establishment of Cyber Security Training Center
Cyber Security expert Muhammad Asad Ul Rehman met with the Vice-Chancellor of Islamia University Bahawalpur, Engineer Dr. Athar Mahboob, to discuss the establishment of a Cybersecurity Training Center.
During the meeting, Engineer Dr. Athar Mahboob assured his full support in the establishment of the Cybersecurity Training Center, emphasizing that the need and importance of cybersecurity are increasing in the modern era. He stated that the establishment of cybersecurity training centers is a critical need of the hour to train students of Information Security and Computer Science in cybersecurity, producing skilled cybersecurity experts and ethical hackers.
He pointed out that most of our daily activities have become digital, and every institution relies on computers, creating a significant demand for cybersecurity experts to protect these institutions from cyber-attacks.
On this occasion, Cyber Security Expert Muhammad Asad Ul Rehman outlined the objectives of Cyber Security of Pakistan, stating that a platform has been provided for the youth to gain awareness of the use of modern technology. He emphasized that it is now time for the younger generation to develop expertise in cybersecurity and ethical hacking, just as they do in other fields, and contribute to safeguarding Pakistan’s data security.
To achieve this goal, he stressed that all public and private institutions must work together. During the meeting, suggestions regarding future projects related to Information Technology and Cybersecurity were also discussed.
سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن کی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات ہوئی جس میں سائبر سکیورٹی ٹریننگ سنٹر کے قیام کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب نے سائبر سکیورٹی ٹریننگ سنٹر کے قیام میں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سائبر سکیورٹی ٹریننگ سنٹرز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ انفارمیشن سکیورٹی اور کمپیوٹر سائنس کے طلباء و طالبات کو سائبر سکیورٹی کی ٹریننگ دے کر سائبر ایکسپرٹس اور ایتھیکل ہیکرز تیار کیے جائیں۔ ہماری روز مرہ زندگی میں زیادہ تر کام ڈیجیٹل ہو گئے ہیں اور ہر ادارے کا انحصار کمپیوٹر پر ہے جس کی وجہ سے ہر ادارے میں سائبر ایکسپرٹس کی ضرورت ہے تا کہ اداروں کو سائبر حملوں سے محفوظ کیا جا سکے۔
اس موقع پر سائبرایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے جس سے نوجوان نسل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔لیکن اب وقت آ چکا ہے کہ نوجوان نسل باقی شعبوں کی طرح سائبر سکیورٹی اور ایتھیکل ہیکنگ میں بھی مہارت حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی ڈیٹا سکیورٹی کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس مقصد کے لیے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی سے متعلق مستقبل کے پراجیکٹس کے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.