Beware of Fake Military Calls
Like in other countries in Pakistan there is a disturbing increase in incidents of fraudulent phone calls. These calls are used to intimidate people and extract their account information, leading to financial losses. The victims, due to their lack of knowledge, are unable to take any action. These views were expressed by Cyber Security Expert Muhammad Asad Ul Rehman from Cybersecurity of Pakistan, while providing awareness about the increasing incidents of money theft from bank accounts, JazzCash, EasyPaisa, and other accounts.
Fraudsters making these fake calls often impersonate military or other government officials to intimidate innocent citizens. They ask for details of their identity cards, bank accounts, and other important information. Subsequently, using this obtained information, they transfer large amounts of money from citizens’ bank accounts to domestic and foreign accounts, looting millions of rupees. While these fake calls are made in the name of military officers, in reality, no such calls are being made by the Pakistan Army. Therefore, personal information should not be shared with anyone, and complaints about such calls should be registered by calling the UAN telephone numbers 1135 and 1125. This will enable the relevant authorities to take action against these people and prevent further looting and damage to innocent citizens.
جعلی فون کالز پر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ان کے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرکے رقم سے محروم کرنے کے واقعات میں انتہائی تشویش ناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔متاثرہ افراد کم علمی کے باعث کوئی کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبرایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے بینک اکاؤنٹس، جاز کیش، ایزی پیسا، و دیگر اکاؤنٹس سے رقم چوری ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان سے بچنے کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کیا۔ جعلی فون کالز کرنے والے فراڈلوگوں کے طریقہ کاروائی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض افراد جعلی طور پرمسلح افواج یادیگر سرکاری اداروں کے اہلکار بن کر لوگوں کو ٹیلی فون کررہے ہیں جس میں معصوم شہریوں کومختلف طریقوں سے ڈرا دھمکا کر ان کی شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹس و دیگر اہم معلومات کی تفصیلات پوچھ رہے ہیں۔بعد ازاں اس حاصل شدہ معلومات کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم اندرون وبیرون ملک اکاؤنٹس میں منتقل کرکے لاکھوں روپے لوٹے جارہے ہیں۔جبکہ یہ جعلی فون کالز مسلح افواج کے افسران کے نام سے کی جارہی ہیں لیکن حقیقت میں پاک فوج کی جانب سے ایسی کوئی کالز نہیں کی جارہی ہیں۔ لہٰذا ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں اور ایسی کالز کے متعلق یو اے این ٹیلی فون نمبر 1135 اور 1125 پر کال کرکے اپنی شکایات درج کروائیں تا کہ متعلقہ ادارے ایسے لوگو ں کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر معصوم شہریوں کو مزید لوٹ مار و نقصانات سے بچا سکیں۔