Cyber Expert Warned about New Year Fake Links
Cybersecurity Expert Muhammad Asad Ul Rehman has issued a warning about a surge in cybercriminal activity around the New Year. According to Him, these criminals are sending out fake links offering New Year gifts or free internet data, which can compromise personal data and privacy.
He explained that cybercriminals use these fake links to lure people with offers of New Year gifts or free internet data. When users click on these links, they are directed to a counterfeit website that encourages them to share the link with friends to receive the supposed New Year gift.
Additionally, many fake e-commerce websites are created during the New Year, advertising deeply discounted sales. People, tempted by the low prices, enter their ATM card details on these fraudulent sites. Cybercriminals then use this information to withdraw money from the victims’ bank accounts.
Rehman advises the public to avoid clicking on or sharing such fake links and to be cautious about entering personal information online.
نئے سال کے موقع پر سائبر مجرم متحرک ہو گئے اور لوگوں کو جعلی لنکس بھیجنے لگے۔ ان لنکس پر کلک کرنے سے عوام کا ڈیٹا و پرائیویسی متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے نئے سال کے موقع پر گردش کرنے والے جعلی لنکس کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر سائبر مجرم جعلی لنکس کے زریعے لوگوں کو نئے سال کے تحائف یا فری انٹرنیٹ ڈیٹا کا لالچ دیتے ہیں۔لوگ لالچ میں آکر ان لنکس پر کلک کرتے ہیں تو ایک جعلی ویب سائٹ کھلتی ہے جس پر یہ لکھا ہوتا ہے کہ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تا کہ آپ کو نئے سال کا گفٹ مل سکے۔
علاوہ ازیں نئے سال کے موقع پر کئی جعلی ای کامرس ویب سائٹس بنا لی جاتی ہیں جن پر نئے سا ل کی سستی ترین سیل لگا دی جاتی ہے۔لوگ سستی چیز کی لالچ میں وہاں اپنے اے ٹی ایم کارڈ کی تفصیلات درج کر دیتے ہیں۔ ہیکرز ان تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے عوام کے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکال لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کے ایسے جعلی لنکس پر نہ ہی کلک کریں اور نہ ہی دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔