Cyber Scouts Certificate Distribution Ceremony
In response to the increasing cyber crimes across the country, Cyber Security of Pakistan organized a five-day training workshop for Cyber Scouts. The guest of honor at the certificate distribution ceremony, Deputy Director of the Ministry of Science and Technology, Shujaat Hassan, emphasized the urgent need for a nationwide awareness campaign for digital security. He highlighted that the importance of cyber security is growing in the current era and expressed hope that these young scouts will prove to be assets to the nation in the future.
Cyber expert Muhammad Asad Ul Rehman summarized the training, explaining that the five-day online training was aimed at combating rising cyber crimes and promoting cyber safety. Participants from various sectors, including police, NAB, Ministry of Defense, education, health, banking, students, and other institutions, received training on securing social media accounts, preventing online data theft, and other aspects of cyber security.
Cyber expert Mubashir Sargana noted that the widespread use of the internet in Pakistan has led to a rapid increase in cyber crimes. He explained that the voluntary training aimed to raise awareness among the younger generation about cyber security and modern IT, ensuring their future safety. The primary goal of the training was to enable ordinary citizens to use the internet safely, reducing the likelihood of encountering such issues. In case of any problems, the workshop provided guidance on how to address these issues with the support of national institutions.
ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم پر قابو پانے کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے پانچ روزہ سائبرسکاؤٹس کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی تقریب تقسیم اسناد میں مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرمنسٹری آف سائنس و ٹیکنالوجی شجاع الحسن نے کہا کہ ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں یہ نوجوان سکاؤٹس ملک و قوم کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔
اس موقع پر سائبرایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے ٹریننگ کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے پانچ روزہ آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں ملک بھر سے پولیس، نیب، منسٹری آف ڈیفینس، ایجوکیشن، ہیلتھ، بینک،طلباء و طالبات اوردیگر اداروں سے اراکین کی کثیر تعداد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی گئی تھی۔
اس موقع پر سائبر ایکسپرٹ مبشر سرگانہ نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کے عام ہونے کی وجہ سے سائبر کرائمز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سیکیورٹی اور جدید آئی ٹی کے حوالے سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ ٹریننگ کا بنیادی مقصد بھی عام شہریوں کو اس قابل بنانا تھا کہ وہ انٹرنیٹ کا محفوظ طریقے سے استعمال کرسکیں تاکہ ایسے مسائل کی نوبت ہی نہ آئے۔ اگر پھر بھی اس طرح کا مسئلہ پیش آتا ہے تو گھبرانے کے بجائے اپنے قومی اداروں کے تعاون سے ان مسائل سے نمٹنے کا طریقہ کار بتایا گیا۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.