Cyber Scouts Will Play Important Role in Cyber Security Awareness
Raising awareness about modern technology among people can help control the growing cyber crimes in society. With over half of Pakistan’s population being youth, who can play a significant role in the country’s development, it is crucial to emphasize the importance of volunteers in Pakistan. By actively participating in various fields, the youth can contribute significantly to addressing many of the country’s issues.
These views were expressed by Muhammad Asad Ul Rehman, a cybersecurity expert from Cyber Security of Pakistan, during a discussion on rising cyber crimes. He highlighted that last year, in Bahawalpur, cyber scouts were trained in cybersecurity awareness, identifying cyber crimes, and combating cyber crimes. As a result, there was a noticeable decrease in cyber crimes in Bahawalpur compared to other districts, according to public opinion.
In light of this success, Cyber Security of Pakistan has announced plans to extend similar training programs to other districts, just like Bahawalpur. The goal is to raise cybersecurity awareness among people and control the increasing cyber crimes nationwide. A cyber scout is trained to identify and address cyber crimes and understands the risks associated with virtual socializing. They work to promote cybersecurity in their surroundings.
لوگوں میں جدید ٹیکنالوجی کے متعلق شعور اجاگر کر کے معاشرے میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کہ ملک کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں رضاکاروں کو اہمیت دی جائے تاکہ اس جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔ اگر اس ملک کے نوجوان رضاکارانہ طور پر مختلف شعبوں میں اپنی خدمات دینے لگیں تو ملک کے بہت سے مسائل پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشہ سال بہاولپور میں سائبر سکاؤٹس کو سائبر سکیورٹی آگاہی، سائبر کرائمز کی نشاندہی کرنے اور سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے ٹریننگ دی گئی جس کے بعد عوامی رائے کے مطابق دوسرے اضلاع کی نسبت بہاولپور میں سائبر کرائمز کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سائبر سکیورٹی آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بہاولپور کی طرح دوسرے اضلاع میں بھی سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ کی جائے گی تا کہ لوگوں میں سائبر سکیورٹی کے متعلق شعور بیدار کرتے ہوئے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پایا جا سکے۔
ایک سائبرا سکاؤٹ کو سائبر جرائم کی نشاندہی کرنے کے لئے تربیت دی جاتی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے تعلیم دی جاتی ہے۔ وہ ورچوئل سوشلائزنگ سے وابستہ خطرات کو سمجھتا ہے اور وہ اپنے آس پاس کے ماحول میں سائبر سیفٹی کو فروغ دینے کے لئے کام کرتا ہے۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.