Cyber Security Awareness Session for Rescue 1122 Staff
Cyber Security of Pakistan organized a cyber security awareness lecture for the computer and wireless operators and other staff of Rescue 1122 control room. During the online lecture, Cyber Security of Pakistan’s expert Muhammad Asad Ul Rehman provided information on cyber security to the staff of Rescue 1122 in Gujranwala.
He discussed the increasing cyber crimes of the present era and also demonstrated practical methods for safe internet usage. He emphasized that in this modern technological age, there is a critical need to ensure digital safety in addition to physical protection. The services of Rescue 1122 for public safety are invaluable. The goal of Cyber Security of Pakistan is to raise cyber security awareness through collaboration with national institutions, helping people protect themselves from the growing number of cyber attacks.
At the event, District Emergency Officer Gujranwala, Mian Rafat Zia, praised the efforts of Cyber Security of Pakistan, noting that working on digital security in areas like Gujranwala is a commendable initiative. He mentioned that Rescue 1122 is striving to enhance its technology framework and added that, just like first aid awareness, public awareness of cyber security is of utmost importance.
سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے کمپیوٹر وائرلیس آپریٹرز و دیگر سٹاف کیلئے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبر ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے سٹاف کوآن لائن لیکچر میں سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر انہوں نے موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ عملی طور پر محفوظ انٹرنیٹ کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جسمانی تحفظ کے علاوہ عوام کو ڈیجیٹل طور پر بھی محفوظ رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ عوام کے تحفظ کے لیے ریسکیو 1122 کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سائبر سکیورٹی آف پاکستان کا مقصد قومی اداروں کے تعاون سے لوگوں کو سائبر سکیورٹی کے متعلق شعور دینا ہے تا کہ وہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء نیسائبر سکیورٹی آف پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ جیسے علاقہ میں ڈیجیٹل سکیورٹی پر کام خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیکنالوجی کے خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشا ں ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ فرسٹ ایڈ کے متعلق آگاہی کی طرح عوام میں سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.