Cyber Security Awareness Session to Rescue 1122 Ahmedpur
In this modern era of technology, it is essential for the public to stay digitally secure in addition to physical safety. The services of Rescue 1122 for public safety are unforgettable. The aim of Cyber Security of Pakistan is to raise awareness about cybersecurity among people with the cooperation of national institutions so that they can protect themselves from the increasing cyber attacks in society. These views were expressed by Cyber Security of Pakistan’s Cyber Security Expert Muhammad Asad Ul Rehman while conducting Cyber Security Awareness Session to Rescue 1122 Ahmedpur. On this occasion, he detailed the increasing cyber crimes in the current era and practically demonstrated the safe use of the internet. He said that if any crime is committed from someone’s social media account, the account owner will be held responsible. Therefore, ensure the security of your social media accounts so that no one else can use your account for any criminal activities.
On this occasion of Cyber Security Awareness Session to Rescue 1122 Ahmedpur, Rescue and Safety Officer Ahmedpur Ejaz Hussain appreciated the services of Cyber Security of Pakistan and said that working on digital security in an area like Ahmedpur is a commendable step. He said that Rescue 1122 is striving to be established on the lines of technology. Shift Incharge Asif Jameel said that just like awareness about first aid, awareness about cybersecurity among the public is the need of the hour. On this occasion, Natasha Malik, Incharge of Ahmedpur Cyber Scouts of Cyber Security of Pakistan, along with a large number of computer operators from Rescue 1122 Ahmedpur Control Unit, participated.
ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جسمانی تحفظ کے علاوہ عوام کو ڈیجیٹل طور پر بھی محفوظ رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ عوام کے تحفظ کے لیے ریسکیو 1122 کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سائبر سکیورٹی آف پاکستان کا مقصد قومی اداروں کے تعاون سے لوگوں کو سائبر سکیورٹی کے متعلق شعور دینا ہے تا کہ وہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبرایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے ریسکیو 1122 احمد پورکنٹرول روم کے کمپیوٹر آپریٹرز کو سائبر سکیورٹی کے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ عملی طور پر محفوظ انٹرنیٹ کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کسی قسم کا جرم ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار اس اکاؤنٹ کے مالک کو ٹھہرایا جائے گا لہذا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تا کہ کوئی دوسرا آدمی آپ کے اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے اکاؤنٹ کو کسی مجرمانہ سرگرمیوں میں نہ استعمال کر سکے۔
اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر احمد پور اعجازحسین نے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ احمد پورجیسے علاقہ میں ڈیجیٹل سکیورٹی پر کام خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیکنالوجی کے خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشا ں ہیں۔ اس موقع پر شفٹ انچارج آصف جمیل نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کے متعلق آگاہی کی طرح عوام میں سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے احمد پور سائبر اسکاؤٹس کی انچارج نطاشہ ملک کے علاوہ ریسکیو 1122احمد پور کے کنٹرول یونٹ کے کمپیوٹر آپریٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.