Protect Your Mobile Cash Accounts
The incidents of money being fraudulently withdrawn from people’s mobile cash accounts are increasing daily due to the lack of cyber security awareness. Innocent citizens are losing their hard-earned money by falling prey to the tricks of criminals. These criminals send fake messages to users, detailing a transaction, and then call the users, claiming that money has been accidentally transferred to their account and requesting their help. They pressurize users to provide the code received via SMS. Many users fall into their trap and share the code, which is then used to withdraw money from their accounts.
These views were expressed by the Chief Technology Officer of Cyber Security of Pakistan, Muhammad Asad Ur Rehman, while explaining the methods used by criminals to withdraw money from people’s mobile cash accounts. He stated that criminals call users, pretending to be representatives of EasyPaisa or JazzCash, and claim that the user’s account has been blocked. They then ask the user to send the code received via SMS to reactivate the account. As soon as the users share the code, their money is withdrawn from their accounts.
He advised users that a company representative will never ask for details over a call, so they should never share personal information, passwords, or one-time passwords (OTP) with anyone. He further explained that criminals also lure users with the promise of winning a prize in a lottery, obtaining their personal information, passwords, and OTPs, and then withdrawing money from their accounts.
He urged users to be cautious of such fraudulent phone calls and to protect themselves by not sharing sensitive information with anyone. He also encouraged reporting these criminals to the relevant authorities so that legal action can be taken against them and other users can be protected from such fraud.
سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے موبائل کیش اکاؤنٹ سے فراڈ کے ذریعے پیسے نکالنے کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے جانسے میں آ کر معصوم شہری اپنی خون پسینے کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔جرائم پیشہ افراد صارفین کو جعلی میسج بھیجتے ہیں جس میں رقم کی تفصیلات درج ہوتی ہیں اور اس کے بعد صارفین کو کال کر کے کہتے ہیں کہ آپ کے اکاؤنٹ میں غلطی سے پیسے ٹرانسفر ہو گئے ہیں براہ مہربانی ہماری مدد کریں اورصارفین کو ایس ایم ایس میں آنے والا کوڈ بتانے کے لیے زور دیا جاتا ہے۔اکثر صارفین ان کے جانسے میں آ کر کوڈ بتا دیتے ہیں جس کو استعمال میں لاتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسد الرحمن نے لوگوں کے موبائل کیش اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے والے جرائم پیشہ افراد کا طریقہ واردات بتاتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد صارفین کوکال کر کے خود کو ایزی پیسہ یا جاز کیش کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے اگر آپ اپنا اکاؤنٹ دوبارہ ایکٹو کروانا چاہتے ہیں تو ایس ایم ایس میں آنے والا کوڈ سینڈ کریں تا کہ آپ کا اکاؤنٹ ایکٹو کر دیا جائے۔ صارفین جیسے ہی کوڈ شیئر کرتے ہیں ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں۔ انہوں نے صارفین کو تلقین کی کہ کمپنی کا نمائندہ کبھی بھی آپ کو کال کر کے تفصیلات نہیں پوچھے گا لہذا صارفین اپنی ذاتی معلومات، پاسورڈاور ون ٹائم پاسورڈ (او ٹی پی) کسی سے شیئر نہ کریں۔
انہوں جرائم پیشہ افراد کا طریقہ واردات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ انعامی سکیم کی قراعہ اندازی میں نام آ جانے کا لالچ دے کر بھی صارفین کی ذاتی معلومات، پاسورڈ اور او ٹی پی حاصل کر کے ان کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین ایسے فراڈ فون کالز سے ہوشیار رہیں، اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی حساس معلومات کسی سے شیئر نہ کریں بلکہ ایسے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع متعلقہ اداروں کو کریں تا کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید صارفین کو ان جرائم پیشہ افراد کے فراڈ سے محفوظ کیا جا سکے۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.