Selected Cyber Scouts Ready to Promote Cyber Safety
Cyber Security of Pakistan has released the list of selected Cyber Scouts after completing a five-day training program. According to the details, to combat the rising cybercrimes and promote cyber safety, Cyber Security of Pakistan organized a five-day online training session. This session included a large number of participants from various districts across the country, including members from the Pakistan Army, Police, Rescue 1122, Education, Health, Banking sectors, students, and other institutions. They were trained on securing social media accounts, preventing online data theft, and other aspects of cyber security. Cyber experts Mubashir Sargana and Muhammad Asad Ul Rehman conducted the training on cyber security and safe internet usage.
On this occasion, Cyber Expert Mubashir Sargana emphasized the increasing importance and need for cyber security in the current era. He stressed the urgent need for a nationwide awareness campaign for digital security. During the training, Cyber Expert Muhammad Asad Ul Rehman delivered a lecture to the scouts, stating that the purpose of this voluntary training was to educate the young generation about the growing threats of cyber security and modern technology, and to secure their future.
After completing this training, the Cyber Scouts will promote cyber safety in their surroundings to combat the rising cybercrimes in the country. The training concluded with a prayer for the safety of Pakistan, and the selected Cyber Scouts were sworn in with an oath of loyalty to the Constitution.
سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے پانچ روزہ سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد سلیکٹ ہونے والے سائبر سکاؤٹس کی لسٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے پانچ روزہ آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے مختلف اضلاع سے پاک آرمی، پولیس،ریسکیو 1122، ایجوکیشن، ہیلتھ، بینک،طلباء و طالبات اوردیگر اداروں سے اراکین کی کثیر تعداد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی گئی۔
پانچ روزہ ٹریننگ میں سائبر ایکسپرٹس مبشر سرگانہ اورمحمد اسد الرحمن نے سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے متعلق تربیت دی۔ اس موقع پر سائبر ایکسپرٹ مبشر سرگانہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ ٹریننگ کے دوران سائبر ایکسپر ٹ محمد اسد الرحمن نے سکاؤٹس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اس رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور محفوظ استعمال سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔
اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔ ٹریننگ کے اختتا م پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اورسینکڑوں شرکاء میں سے منتخب ہونے والے سائبر سکاؤٹس سے آئین کی وفاداری کا حلف لیا گیا۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.