World Suicide Prevention Day Message
You can Also Read: Message on World Suicide Prevention Day
جس طرح کوئی جسمانی حادثہ انسان کے جسم کو چوٹ پہنچاتا ہے حتی کہ انسان کو موت کے منہ میں دھکیل سکتاہے اسی طرح ایک گہرا جذباتی صدمہ بھی انسا ن کو ذہنی مریض بنا دیتا ہے اور انسان خود کشی کوطرف مائل ہو سکتا ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں فزیکل ہیلتھ پر تو توجہ دی جاتی ہے لیکن مینٹل ہیلتھ کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دن بدن خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ و سائبر سائیکالوجسٹ محمد اسد الرحمن نے خودکشی سے بچاؤ کا عالمی دن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد بڑھتے ہوئے خود کشی کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا اور معاشرے میں شعور پیدا کرنا ہیں۔سورۃ النساء میں اللہ فرماتے ہیں “اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو، بے شک اللہ تم پر رحم کرنے والا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ انسان اکثر مایوس ہو کر خودکشی کی طرف مائل ہوتے ہیں اس کے لیے اللہ نے سورۃ یوسف میں فرمایا”اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ بے شک اللہ کی رحمت سے ناامید صرف کافر لوگ ہی ہوتے ہیں۔”ہم الحمد اللہ مسلمان ہے لہذا ہمیں نہ تو مایوس ہونا چاہیئے اور نہ خو د کشی کی طرف مائل ہونا چاہیئے ۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.