Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Expert

Security Researcher

an Adventurer

Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Expert

Security Researcher

an Adventurer

Post

Cyber ​​security expert Muhammad Asad Ul Rehman was awarded Sitara Samajh for his social services

سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن کو ان کی سماجی خدمات کی بنا پر ستارہ سماج سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قیام پاکستان کے بعد قائداعظم کی قائم کردہ سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سالانہ 93ویں کل پاکستان سوشل ورکرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پورے پاکستان سے سماجی خدمات سر انجام دینے والوں کو اعزازی اسناد و میڈلز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن کو معاشرے میں سائبر سکیورٹی کے فروغ کے لیے مختلف یونیورسٹیز، کالجز، پولیس، ریسکیوو دیگر سرکاری و پرائیویٹ اداروں اور ہزاروں طلباء و طالبات کو سائبر سکیورٹی ضرورت و اہمیت سے روشناس کرانے پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ستارہ سماج سے نوازا گیا۔

Write a comment