Beware of Android Malware
A new malware has been discovered in Android mobiles, which not only targets users’ bank account information but also accesses other applications on the mobile to steal passwords and other details. Muhammad Asad Ul Rehman, a cybersecurity expert from Cyber Security of Pakistan, provided details on the exposed malware in the Android operating system.
He explained that this malware gains unauthorized access to users’ banking applications, retrieves account details, and also steals personal information from other social media applications on the mobile.
Rehman emphasized that internet users should only download verified applications and avoid downloading apps from unverified sources. Otherwise, users may unknowingly allow hackers to easily steal information from their mobiles.
Regarding the protection of social media accounts and information security, he advised that users of WhatsApp, Facebook, Instagram, and other social media platforms should verify that they are using the official applications. He further advised against clicking on any links from unknown sources to prevent account hacking. Additionally, before entering personal information such as phone numbers, passwords, or ID card numbers on any website or link, ensure that the website is secure and not a fake page created by hackers.
اینڈرائڈ موبائلزمیں میلویئر کا انکشاف، یہ میلویئر صارفین کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات کے علاوہ موبائل میں موجو د دیگر ایپلیکشنز تک رسائی حاصل کرتے ہوئے پاسورڈ و دیگر معلومات حاصل کر لیتا ہے۔سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم میں بے نقاب کیے گئے میلویئر کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میلویئر صارفین کی اجازت کے بغیر ان کی بینکنگ اپلیکیشنز تک رسائی حاصل کر کے صارف کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کے علاوہ موبائل میں موجود دیگر سوشل میڈیا ایپلیکشنز سے بھی صارفین کی ذاتی معلومات چرا لیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ صارفین صرف تصدیق شدہ اپلیکیشنز ہی ڈاؤنلوڈ کریں اور کسی غیر تصدیق شدہ ذرائع سے کسی بھی قسم کی اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر صارفین کو پتا بھی نہیں چلے گا اور ہیکر ان کے موبائل سے با آسانی معلومات چرا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس و انفارمیشن سکیورٹی کی حفاظت کے متعلق بیان میں کہا کہ واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹا گرام و دیگر سوشل میڈیا کے صارفین اس بات کی تصدیق کریں کہ وہ واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹا گرام و دیگر سوشل میڈیا کی آفیشل اپلیکیشن استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انجان ذرائع سے آئے ہوئے کسی بھی قسم کے لنک پہ کلک نہ کیا جائے بصورت دیگر اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں کسی بھی ویب سائٹ یا لنک پر اپنی پرسنل معلومات مثلاً فون نمبر، پاسورڈ، شناختی کارڈ نمبر وغیرہ کی تفصیلات درج کرنے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کے وہ ویب سائٹ محفوظ ہو کسی ہیکر کی طرف سے بنایا جانے والا جعلی پیچ نہ ہو۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.