Registration Open for Cyber Scouts
To address the rising cyber crimes and promote cyber safety, Cyber Security of Pakistan has opened registration for the formation of Cyber Scouts. Hundreds of individuals across the country are registering to become Cyber Scouts. This was shared by Muhammad Asad Ul Rehman, Senior Consultant at Cyber Security of Pakistan.
He mentioned that Cyber Security of Pakistan has already received hundreds of applications from across the country for Cyber Scouts. Interested candidates are required to complete the registration form available on Cyber Security of Pakistan’s official website before July 31.
Rehman provided details about the training, stating that the Cyber Security of Pakistan team is reviewing the applications received. Selected Cyber Scouts will undergo training starting after August 1. The training will last for five days and will cover securing social media accounts, preventing online data theft, and general cyber security awareness. After this training, Cyber Scouts will work to promote cyber safety in their communities and combat the increasing cyber crimes.
ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکاؤٹس کی تشکیل کے لیے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے۔ ملک بھر سینکڑوں لوگ سائبر سکاؤٹ بنے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سینئر کنسلٹنٹ محمد اسد الرحمن نے کیا۔
انہوں نے کہا سائبر سکیورٹی آف پاکستان کو سائبر سکاؤٹس کے لیے اب تک ملک بھر سے سینکڑوں لوگوں کی درخواست موصول ہو چکی ہیں۔ سائبر سکاؤٹ کے لیے خواہش مند حضرات 31جولائی سے پہلے پہلے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پہ موجود فارم پر کر لیں۔ انہوں نے ٹریننگ کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی ٹیم موصول ہونے والی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔ سلیکٹ ہونے والے سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ یکم اگست کے بعد کی جائے گی۔
ٹریننگ پانچ دنوں پر مشتمل ہو گی جس میں شرکاء کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی جائے گی۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔