Beware of Blackmailers Using Fake Social Media Accounts
Cyber Security Expert of Cyber Security of Pakistan Muhammad Asad Ul Rehman warned about the growing menace of blackmailing on social media through fake accounts. He explained that many criminals create fake profiles, often pretending to be women, and try to befriend people online. They then share inappropriate images and, later, use this tactic to obtain compromising photos from the victim.
These criminals then blackmail the victims, demanding money and threatening to leak the images online if their demands are not met. Similarly, some criminals create fake profiles pretending to be wealthy men and trick women into sending inappropriate photos under the pretense of marriage promises.
These photos are later used to blackmail the victims. The public is advised to be cautious of such fake social media accounts and to interact only with known and trusted contacts online. Avoid sharing personal information or photos with strangers to protect yourself from falling victim to blackmail.
سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں سے دوستی کرتے ہوئے غیر اخلاقی تصاویر منگوا لی جاتی ہیں۔ بعد میں ان تصاویر کو استعمال کر کے بلیک میل کیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسد الرحمن نے سوشل میڈیا کے زریعے کی جانے والی بلیک میلنگ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کئی جرائم پیشہ افراد لڑکیوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنا کر لوگوں سے دوستی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر اپنی غیر اخلاقی تصاویر شیئر کر دیتے ہیں۔ بعد میں ان لوگوں کی غیر اخلاقی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے اور پیسے مانگے جاتے ہیں۔ پیسے نہ دینے پر سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کر دینے کی دھمکی دی جاتی ہیں۔
اسی طرح جرائم پیشہ افراد جعلی اکاؤنٹ بنا کر خود کو امیر لڑکا ظاہر کرتے ہوئے لڑکیوں سے دوستی کر لیتے ہیں اور انہیں شادی کے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے ان کی غیر اخلاقی تصاویر منگوا لیتے ہیں۔ بعد میں انہی تصاویر کے زریعے انہیں بلیک کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ایسے جرائم پیشہ افراد و جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے محتاط رہے اور سوشل میڈیا پر صرف اپنے جاننے والوں سے رابطہ رکھیں۔ کسی بھی انجان شخص سے دوستی بڑھانے، اپنی ذاتی معلومات و تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں نہیں توآپ بلیک میلنگ کا نشانہ بن سکتے ہیں۔