Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Expert

Security Researcher

an Adventurer

Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Expert

Security Researcher

an Adventurer

Post

Civil Defense Training


سول ڈیفینس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں بم ڈسپوزل، خود کش حملوں سے بچاؤ اورفائر سیفٹی کی تربیت دی گئی۔اس ٹریننگ کا مقصد سائبر سکاؤٹس میں دفاع کے شعور کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رضا کارانہ طور پر تیار کرنا تھا تاکہ وہ قدرتی آفت زلزلہ، سیلاب، طوفان یا انسان کی پیدا کردہ آفات جیسے خود کش حملے، بم دھماکے، آگ، دہشتگردی اور صنعتی حادثات وغیرہ کی صورت میں اپنی مدد آپ کرنے کے قابل ہو سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈویژنل وارڈن ملک ظفر نے سول ڈیفنس ادارے کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ عام شہریوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری دفاع کی تربیت ہر پاکستانی کے لیے لازم ہے تاکہ وہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت، میڈیا اور دیگر ادارے خواہ وہ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ،سول ڈیفینس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر چلیں تاکہ سرحدی دفاع کے علاوہ ہمارا اندرونی دفاع بھی مضبوط ہوسکے۔اس موقع پر بم ڈسپوزل کمانڈر محمد اقبال نے بم کی اقسام، خود کش حملوں کی اقسام ان کی پہچان و احتیاطی تدابیر بتائیں۔ انہوں نے خود کش حملوں میں استعمال ہونے والی جیکٹس اور بم کی تفصیلات بھی بتائیں تا کہ سائبر سکاؤٹس مشکوک صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی اس کی اطلا ع سول ڈیفینس ڈیپارٹمنٹ کو کر سکیں۔ سول ڈیفینس انسٹرکٹر محمد عدنان نے فائر سیفٹی کی ٹریننگ دی جس میں انہوں نے آگ کی اقسام اور آگ بجھانے کا طریقہ عملی طور پر سکھایا۔ ٹریننگ کے اختتام پر سائبر سکاؤٹس نے سول ڈیفینس ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہری دفاع کے مشن کو آگے بڑھانے کا عہد کیا۔

Civil Defense Training, Ethical Hacker Muhammad Asad Ul Rehman

The Cyber ​​Scouts of Cyber ​​Security of Pakistan were trained by the Department of Civil Defense in which they were trained in Bomb Disposal, Suicide Attack Prevention and Fire Safety. At the same time, they had to be trained voluntarily to be able to help themselves in the event of a natural disaster such as an earthquake, flood, hurricane or man-made disaster such as suicide attacks, bombings, fires, terrorism and industrial accidents. On this occasion, Deputy Divisional Warden Malik Zafar while introducing Civil Defense said that this organization is working for the protection of civilians. He said that civil defense training was a must for every Pakistani so that he could better deal with any kind of emergency situation. Work closely with the Department of Defense to strengthen our internal defenses in addition to the border defense. On this occasion, Bomb Disposal Commander Muhammad Iqbal explained the types of bombs, types of suicide attacks, their identification and precautions. He also gave details of the jackets and bombs used in the suicide attacks so that the cyber scouts could report the suspicious situation to the Civil Defense Department as soon as they realized it. Civil Defense Instructor Muhammad Adnan gave fire safety training in which he taught the types of fires and how to put out fires in practice. At the end of the training, the Cyber ​​Scouts thanked the Civil Defense Department and pledged to continue the Civil Defense Mission.

Write a comment