Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Professional

Cyber Psychologist

an Adventurer

Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Professional

Cyber Psychologist

an Adventurer

Post

Completion of Cyber Scouts Training

The training for Cyber Scouts has concluded, and the list of selected Cyber Scouts has been released.

To address the rising cyber crimes and promote cyber safety, Cyber Security Zone and Cyber Security of Pakistan conducted online training for Cyber Scouts. This training, which included participants from government and private sectors, as well as students, trained 180 members in securing social media accounts, protecting online data from theft, understanding cyber laws, stress counseling, and cybersecurity practices.

During the seven-day training, cybersecurity experts Muhammad Asad Ul Rehman and Mubashir Sargana provided insights into cybersecurity and safe internet usage. Cyber Crime Analyst FIA Syed Najeeb-ul-Hassan discussed the types of cyber crimes and their prevalence in society. Assistant Director FIA Zuni Ashfaq covered cyber crimes affecting women and the process of reporting such crimes. Assistant Director FIA Amir Sohail Anjum trained Cyber Scouts on cyber laws. Associate Lecturer from the Psychology Department IUB, Arisha Khan Durani, addressed stress counseling for victims of cyber crimes, and Scout Coordinator Ayesha Razaq discussed the Cyber Security of Pakistan’s stress counseling desk.

On this occasion, Cyber Crime Analyst FIA Syed Najeeb-ul-Hassan, Assistant Director FIA Zuni Ashfaq, and Cyber Expert Mubashir Sargana emphasized the growing importance of cybersecurity. They stressed the need for a nationwide awareness campaign for digital security. Assistant Director FIA Amir Sohail Anjum highlighted that everyone should be aware of cyber laws to take legal action against cyber criminals.

Cybersecurity expert Muhammad Asad Ul Rehman noted that the voluntary training aimed to educate the younger generation about the increasing threats of cybersecurity and safe technology use, ensuring a secure future. After the training, Cyber Scouts will promote cyber safety in their communities to combat rising cyber crimes.

Associate Lecturer from the Psychology Department IUB, Arisha Khan Durani, emphasized the importance of stress counseling for Cyber Scouts, enabling them to maintain mental peace and effectively counsel victims of cyber crimes. She pointed out that victims, especially women, may resort to suicide due to mental stress. Scout Coordinator Ayesha Razaq added that the goal of the stress counseling desk is to alleviate the mental stress of cyber crime victims and help them lead peaceful lives.

At the end of the training, prayers were offered for Pakistan’s security, and the selected Cyber Scouts took an oath of allegiance to the constitution among thousands of participants.


سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ اختتام کو پہنچی اور سلیکٹ ہونے والے سائبر سکاؤٹس کی لسٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی زون و سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکاؤٹس کی آن لائن ٹریننگ کروائی گئی جس میں ملک بھر سے سرکاری و نجی اداروں اورطلباء و طالبات پر مشتمل 180 اراکین کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے، سائبر قوانین، سٹریس کاؤنسلنگ اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی گئی۔

سات روزہ ٹریننگ میں سائبر ایکسپرٹس محمد اسد الرحمن اور مبشر سرگانہ نے سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے متعلق ٹریننگ دی۔سائبر کرائم اینالسٹ ایف آئی اے سید نجیب الحسن نے سائبر کرائمز کی اقسام اور معاشرے میں ہونے والے سائبر کرائمز پر روشنی ڈالی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ذونی اشفاق نے خواتین کو پیش آنے والے سائبر کرائمزاور سائبر کرائمز کو رپورٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر سہیل انجم نے سائبر قوانین کے متعلق سائبر سکاؤٹس کو ٹریننگ دی، ایسوسی ایٹ لیکچرارسائیکالوجی ڈپارٹمنٹ آئی یو بی اریحہ خان درانی نے سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کی سٹریس کاؤنسلنگ کے متعلق اور سکاؤٹس کوآرڈینیٹر عائشہ رزاق نے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سٹریس کاؤنسلنگ ڈیسک کے متعلق بتایا۔

اس موقع پرسائبر کرائم اینالسٹ ایف آئی اے سید نجیب الحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ذونی اشفاق،سائبر ایکسپرٹ مبشر سرگانہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر سہیل انجم نے کہا کہ سائبر قوانین کے متعلق ہر خاص و عام کو علم ہونا ضروری ہے تا کہ سائبر کرائم کا شکار ہونے کی صورت میں مجرم کے خلاف قانونی کاروائی کروائی جا سکے۔

سائبر ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے کہا کہ اس رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور محفوظ استعمال سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔

ایسوسی ایٹ لیکچرارسائیکالوجی ڈپارٹمنٹ آئی یو بی اریحہ خان درانی نے سائبر سکاؤٹس کو سٹریس کاؤنسلنگ کی ٹریننگ دی تا کہ وہ اپنے آپ کو ذہنی طور پر پر سکون رکھ سکیں اور سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کی بہتر طریقے سے کاؤنسلنگ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین زہنی دباؤ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں۔

سکاؤٹس کوآرڈینیٹر عائشہ رزاق نے کہا کہ سٹریس کاؤنسلنگ ڈیسک کا مقصد سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کاذہنی دباؤ کو کم کرتے ہوئے انہیں پر سکون زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ٹریننگ کے اختتا م پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اورہزاروں شرکاء میں سے منتخب ہونے والے سائبر سکاؤٹس سے آئین کی وفاداری کا حلف لیا گیا۔


Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Write a comment