Cyber Scouts Enhancing Awareness in Pakistan
A Cyber Scout is essentially a volunteer who receives cybersecurity training and then plays a positive role in promoting cybersecurity in the community. The primary reason for cyber crimes in the country is the lack of awareness about cybersecurity. Cyber Scouts trained across the country help raise awareness about cybersecurity among people in their vicinity to build a safer society.
Cybersecurity expert Muhammad Asad Ul Rehman shared these insights in a media discussion. He noted that registration for joining as a Cyber Scout with Cyber Security Zone and Cyber Security of Pakistan had opened, and over fifteen thousand applications were received within ten days. He urged the public to understand the significance and benefits of being a Cyber Scout before applying.
He provided details about the Cyber Scouts’ training, stating that the list of selected Cyber Scouts will be published on August 30. Online training for these scouts will commence from September 1, covering topics such as safe internet use, social media security, cybersecurity laws, reporting cyber crimes, and other cybersecurity practices. Additionally, training in stress counseling will be provided to help Cyber Scouts maintain mental peace and assist victims of cyber crimes in leading a more peaceful life.
سائبر سکاؤٹ دراصل ایک رضاکار ہے جو کے سائبر سکیورٹی کی ٹریننگ حاصل کرتا ہے اور پھر معاشرے میں سائبر سکیورٹی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا ہے۔ ملک میں سائبر جرائم کی سب سے بڑی وجہ سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی کا نہ ہونا ہے۔ ملک بھر سے ٹریننگ حاصل کرنے والے سائبر سکاؤٹس اپنے گردو نواح کے لوگوں کو سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی دیتے ہیں تا کہ سائبر جرائم سے محفوظ معاشرہ بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار سائبر ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سائبر سکیورٹی زون و سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے ساتھ بطور سائبر سکاؤٹ شمولیت کے لیے رجسٹریشن شروع کی گئی تھی جس میں دس دنوں میں پندرہ ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ عوام سے التماس ہے کہ سائبر سکاؤٹ کی افادیت و اہمیت کو سمجھنے کے بعد ہی اس کے لیے اپلائی کریں۔
انہوں نے سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کے لیے سلیکٹ ہونے والے سائبر سکاؤٹس کی 30اگست کو لسٹ لگائی جائے گی۔ اور ان سکاؤٹس کی یکم ستمبر سے آن لائن ٹریننگ کی جائے گی جس میں انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال، سوشل میڈیا سکیورٹی، سائبر قوانین، سائبر جرائم کو رپورٹ کرنے کا طریقہ و دیگر سائبر سکیورٹی کی ٹریننگ دی جائیں گی اس کے علاوہ سٹریس کاؤنسلنگ کی بھی تربیت دی جائے گی تاکہ سائبر سکاؤٹس خود کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے کے ساتھ ساتھ سائبر جرائم کا نشانہ بننے والوں کی بھی کاؤنسلنگ کرتے ہوئے انہیں پرسکون زندگی گزارنے میں مدد کر سکیں۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.