Cyber Security Expert warns about fake online gifts
During Independence Month, hackers have become active, luring citizens with fake freedom sales to obtain bank account details and withdraw money. Fake links related to Independence gifts are also circulating on social media.
Cybersecurity expert Muhammad Asad Ul Rehman expressed these concerns in a media discussion about the fake links circulating during Independence Month. He stated that as soon as August begins, hackers create fake online shopping websites offering Independence Month sales at low prices. When citizens, tempted by these deals, enter their bank card information on these websites, their details are collected by the hackers. The hackers then use this information to easily withdraw money from the users’ accounts.
He warned citizens to ensure that any online website where they enter their card information is legitimate. Additionally, fake links related to Independence gifts are also spreading on social media. He urged the public to avoid clicking on or sharing such fraudulent links.
ماہ آزادی میں ہیکرز سرگرم آزادی سیل کا لالچ دے کر شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر کے اکاؤنٹس سے پیسے نکالنے لگے۔ سوشل میڈیا پر پر آزادی گفٹ کے متعلق جعلی لنکس بھی گردش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے ماہ آزادی میں گردش کرنے والے جعلی لنکس کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینہ شروع ہوتے ہی ہیکرز کی جانب سے جعلی آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹس بنا لی گئیں۔ ان ویب سائٹس پر ماہ آزادی کے حوالے سے کم قیمت کی سیل لگائی جاتی ہے۔کم قیمت پر اشیا خریدنے کی لالچ میں جب شہری ان آن لائن شاپنگ ویب سائٹس پر جب اپنے بینک کارڈ کی معلومات درج کرتے ہیں تو یہ معلومات ہیکرز کے پاس چلی جاتی ہیں۔ ہیکرز ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کے اکاؤنٹ سے باآسانی پیسے نکال لیتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آن لائن ویب سائٹ پر اپنے کارڈ کی معلومات درج کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ویب سائٹ حقیقی ہو۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر آزادی گفٹس کے حوالے سے بھی جعلی لنکس گردش کر رہے ہیں۔ عوام النا س ایسے جعلی لنکس پر کلک کرنے اور آگے پھیلانے سے گریز کریں۔