Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Professional

Security Researcher

an Adventurer

Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Professional

Security Researcher

an Adventurer

Post

Cyber Security of Pakistan Conference Bahawalpur

A conference on cyber security was held in the main auditorium in collaboration with Islamia University Bahawalpur and Cyber Security of Pakistan. On the occasion, Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, Islamia University, Bahawalpur, said that this conference is a very important step towards information security. In this age, every human being can be a source of information and use it if he wants. It is very important to keep the whole system secure. It is also important to ensure that the information that is wrong should not be spread, that information that should not be available to the general public should be protected. Helps solve many crimes Different secrets in whatever tools you use for your information keep the levels of T-tools in such a way that you can ensure your safety. From today, our students should think about how we can get involved in these subjects, increase their knowledge and practical ability. How to acquire information and knowledge and put it into practice because at present there is a severe lack of cyber security in Pakistan and all over the world. It is a field in which you can create your own job and career profile through skills. On this occasion, Director Information Technology Rizwan Majeed thanked the cyber security officers for coming to the university and said that this is the age of modern technology and in the age of technology, physical security as well as social life should be ensured. On this occasion, Muhammad Ali Hashmi, Assistant Director Investigation FIR Multan, Waqas Khalid incharge Punjab Forensic Science Agency Crime Scene Unit Bahawalpur talked about Cybercrimes, Cyber Rules, Laws and Reporting while Muhammad Asad Ul Rehman, Chief Technology Officer briefed about hacking, management and security of accounts.

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراورسائبر سیکیورٹی آف پاکستان کے اشتراک سے مین آڈیٹوریم میں سائبر سیکیورٹی کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کانفرنس انفارمیشن سیکیورٹی کی طرف انتہائی اہم قدم ہے۔اس دور میں ہر انسان انفارمیشن کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے اور اگر چاہے تو اسے استعمال بھی کرتا ہے تو یہ انتہائی اہم ہوتا ہے کہ اس پورے نظام کو محفوظ بنایا جائے۔اس میں ایسی معلومات جو غلط ہواس کو پھیلنے سے بھی روکا جائے،جومعلومات مشترکہ لوگوں کے پاس نہیں ہونی چاہئے تو اس کا تحفظ یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔اس کے علاوہ انفارمیشن کی مدد سے کئی جرائم کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے اور جس سوسائٹی میں ہم رہ رہے ہیں اس میں رہتے ہوئے اب ہم چھٹکارہ نہیں حاصل کر سکتے اب ہم میں ہر ایک سے متعلقہ انفارمیشن مسلسل جنریٹ ہو رہی ہے چاہے وہ ڈیٹا ہمارے فون کالز کاہو یاہمارے الیکٹرانکس میلزیا میسجز کا ڈیٹا ہویا وہ میٹیریل جس تک ہماری پہنچ ہوتی ہے یہ مختلف طریقوں سے مختلف ڈیٹا بیسز میں موجود ہوتی ہے کہ کون سا شخص کن سرگرمیوں میں ملوث ہے جو ایک ناگزیر چیز ہے تو اس سے متعلق ایک آگاہی چاہئے کہ آپ اپنے انفارمیشن کے جو بھی ٹولز استعمال کرتے ہیں ان میں مختلف سیکیورٹی ٹولز کے لیولز ایسے رکھیں کہ جن میں آپ اپنی سیکیورٹی یقینی بنا سکیں۔ہمارے طلباء کو چاہئے کہ وہ آج سے اس پر غوروفکر کریں کہ کس طرح ہم ان سبجیکٹس میں شامل ہو سکتے ہیں،اپنی علمی اور عملی استطاعت کو بڑھا سکتے ہیں،کس طرح انفارمیشن اور نالج ایکوائر کر کے عملی مظاہرہ کر سکتے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان اور پوری دنیا میں سائبرسیکیورٹی کی شدید کمی ہے۔یعنی یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں مہارت کے ذریعے آپ اپنا روزگار بھی بنا سکتے ہیں اور اپنے لئے کیریئر پروفائل سیٹ کر نے کے ساتھ اپنے ملک کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضوان مجید نے سائبر سیکیورٹی کے آفیسرز کی یونیورسٹی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس ٹیکنالوجی کے دور میں فزیکل سیکورٹی کے ساتھ ساتھ سوشل لائف میں بھی اپنا تحفظ یقینی بنانا چاہئے۔کانفرنس میں مہمان اسپیکرز میں محمد علی ہاشمی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ایف آئی آر ملتان،وقاص خالد انچارج پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کرائم سین یونٹ بہاولپورنے سائبر کرائمز،سائبر رولز،لاء اور رپورٹنگ پر بریفنگ دی جبکہ محمد اسدالرحمن،چیف ٹیکنالوجی آفیسر نے اکاؤنٹس کی ہیکنگ،مینیجمنٹ اور سیکیورٹی کے متعلق بات کی

Write a comment