Cyber Security Training to Police officers of RYK
In Pakistan, traditional methods are still used for tracking and investigating suspects, while criminals exploit modern technology. Due to a lack of awareness regarding advanced technology, police officers face difficulties in investigations, resulting in lengthy processes to trace criminals. However, if the police are trained in modern technology, it could significantly reduce the challenges faced during investigations and speed up the process.
These thoughts were expressed by Cybersecurity Expert Muhammad Asad Ul Rehman during a training session held at the Rahim Yar Khan DPO Office, alongside former Additional Director General FIA, Syed Ammar Hussain Jafri. The session aimed to educate police officers on how to apprehend criminals in the cyber space.
Muhammad Asad Ul Rehman praised the suggestion by Additional IG South Punjab, Captain (R) Zafar Iqbal, to align the police force with modern technology. He emphasized the urgent need for nationwide training for police officers on advanced technology. He further explained how criminals use modern technology to gain access to mobile phones and computers, thereby stealing personal information and data. Therefore, it is crucial to ensure the protection of one’s data and information while searching for criminals in the cyber space.
The training session was attended by Fahad Iqbal, Adnan Bakhsh, Hafiz Javed, Ayesha Razzaq, and other DSPs, SHOs, and police officers from Rahim Yar Khan District.
پاکستان میں ملزم کا سراغ لگانے اور تفتیش کے لیے ابھی تک روائتی طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ مجرم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے پولیس افسران کو تحقیقات میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے تحقیقات و مجرم کا سراغ لگانے میں بھی بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔ اس کے برعکس اگر پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کی ٹریننگ کروائی جائے تو ٹیکنالوجی کے استعمال سے تحقیقات کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کم وقت میں تحقیقات مکمل کی جا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سید عمار حسین جعفری کے ہمراہ رحیم یار خان ڈی پی او آفس میں پولیس افسران کو ٹریننگ دیتے ہوئے کیاجس میں انہوں نے افسران کو ٹریننگ دی کہ سائبر سپیس میں مجرموں کو کیسے پکڑا جا سکتا ہے۔
انہوں نے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی تجویز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کے متعلق ٹریننگ کروانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کس طرح جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مجرم ہمارے موبائل، کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرتے ہوئے با آسانی ہماری تمام معلومات و ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔ لہذا سائبر سپیس میں مجرم کو ڈھونڈتے ہوئے پہلے اپنے ڈیٹا و انفارمیشن کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر فہد اقبال،عدنان بخش، حافظ جواد، عائشہ رزاق، ضلع رحیم یار خان کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران موجود تھے۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.