Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Expert

Security Researcher

an Adventurer

Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Expert

Security Researcher

an Adventurer

Post

Beware of Fake Links about free Laptops


سوشل میڈیا پر سکالر شپ اور مفت لیپ ٹاپ کے متعلق کئی جعلی لنک گردش کر رہے ہیں۔ انٹر نیٹ صارفین جب ان لنکس پر کلک کرتے ہیں تو سامنے جعلی ویب سائٹ کھل جاتی ہے سادہ لوح شہری اس پر اپنی ذاتی معلومات درج کر دیتے ہیں جوکہ بعد میں مجرمانہ کاروائیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر میڈیٹ اور میٹرک کا رزلٹ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر جرائم پیشہ افراد سرگرم ہیں جو طلباء و طالبات کو سکالر شپ یا مفت لیپ ٹاپ کا لالچ دے کر ان کی ذاتی معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو سر باز اکثر سکالر شپ کا جھانسہ دیتے ہوئے رقم بھیجنے کا کہہ کر بینک اکاؤنٹ، جاز کیش اکاؤنٹ یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔اس طریقہ واردات میں اکثر نو سر باز فون کر کے کہتے ہیں کہ سکالر شپ کے پیسے دینے سے پہلے آپ کے اکاؤنٹس میں موجود رقم چیک کرنی ہے جس کے بعد ہم یہ بتا سکیں گے کہ آپ اس سکالر شپ کے لیے اہل ہیں یا نہیں۔ اس طرح صارفین سے ان کے اکاؤنٹس کی معلومات لینے کے بعد کیش اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء و طالبات سے اکثر پیشگی رقم کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے۔ جس میں انہیں کہا جاتا ہے کہ اس سکالر شپ میں اپلائی کرنے کے لیے آ پ کو پہلے کچھ رقم دینی پڑے گی جو کے ا اپلائی کرنے کی فیس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نو سربازوں کی جانب سے بنائی جانے والی جعلی ویب سائٹس پر جب صارفین اپنی ذاتی معلومات بشمول نام، نمبر وغیرہ شیئر کرتے ہیں تو یہ معلومات جرائم پیشہ افراد کو مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں۔اکثر خواتین کو انجان نمبروں سے فون یا میسجز آتے ہیں تو نو سربازوں کے پاس معلومات جانے کا ایک زریعہ یہ بھی ہے۔ انہوں نے عوام الناس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جعلی لنکس پرکلک کر کے اپنی ذاتی معلومات درج کرنے اور آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔ذاتی معلومات درج کرنے سے پہلے متعلقہ ویب سائٹس سے ایسی سکالر شپ کے متعلق تصدیق کریں۔

There are many fake links circulating on social media about scholarships and free laptops. When Internet users click on these links, a fake website opens in front of them. Innocent citizens enter their personal information on it which is later used in criminal activities. These views were expressed by cyber security expert Muhammad Asad Ul Rehman. He said that after the results of Intermediate and Matriculation, criminals are active on social media who lure students to get their personal information by offering them scholarships or free laptops. He said that novices often get information of bank account, jazz cash account or easy money account by sending money by swindling scholarships. Before paying for the scholarship you need to check the amount in your accounts after which we will be able to tell if you are eligible for the scholarship or not. In this way, money is withdrawn from the cash accounts after taking the information of their accounts from the users. In addition, students are often asked to pay in advance. In which they are told that in order to apply for this scholarship you will have to pay some amount first which is the fee for applying. He further added that on fake websites created by the scammers, when users share their personal information including names, numbers, etc., this information is sold to criminals at exorbitant prices. It is also a source of information for the scammers when it comes to phone calls or messages. He warned the public to refrain from entering and sharing their personal information by clicking on such fake links. Before entering personal information, verify such scholarships from relevant websites.

Write a comment