Rising Cyber Crimes in Pandemic
Cybercrimes are increasing amid the pandemic. Hackers are taking advantage of the chaotic situation and becoming more active. To avoid potential threats, computer users must follow precautionary measures. These views were expressed by cybersecurity expert Muhammad Asad Ul Rehman of Cyber Security of Pakistan.
He stated that after the pandemic spread worldwide, working from home became a preference. Educational institutions and other companies rapidly increased their use of the Zoom app for online classes and meetings. Taking advantage of this situation, hackers registered thousands of fake domains under the name of the Zoom app, deceiving thousands of users who use Zoom. By installing such fake Zoom apps, hackers can easily access users’ personal information and data.
He advised users to install the verified Zoom app from the official website. Keep file transfer off, lock the meeting as soon as it starts, and monitor the participants during the meeting.
وبائی صورتحال میں سائبر کرائمز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ افراتفری کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز متحرک ہو چکے ہیں۔ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے کمپوٹر صارفین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبرایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے کیا۔
انہو ں نے کہاکہ دنیا بھر میں وبا پھیلنے کے بعد گھر سے کام کرنے کو ترجیح دی جانے لگی۔ تعلیمی اداروں و دیگر کمپنیوں کی جانب سے آن لائن کلاسز و میٹنگز کے لیے زوم ایپ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکر ز نے زوم ایپ کے نام سے ہزاروں جعلی ڈومینز رجسٹرڈ کرکے زوم ایپ استعمال کرنے والے ہزاروں صارفین کو اس دھوکے کا شکار بنارہے ہیں۔ ایسی جعلی زوم ایپ اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنے سے ہیکرز با آسانی صارفین کی ذاتی معلومات و ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے صارفین پر زور دیا کہ اصلی ویب سائٹ سے تصدیق شدہ زوم ایپ انسٹال کریں۔فائل ٹراسفر آف رکھیں اور میٹنگ شروع ہوتے ہی اسے لاک کر نے کے علاوہ میٹنگ کے دوران سامعین پر نظر رکھیں۔