Selection Process for Cyber Scouts Completed
To combat the increasing cyber crimes and promote cyber safety, Cyber Security of Pakistan has completed the selection process for the formation of Cyber Scouts. Hundreds of individuals from various districts across the country have registered to become Cyber Scouts. This was shared by Muhammad Asad Ul Rehman, Senior Consultant at Cyber Security of Pakistan.
Muhammad Asad Ul Rehman stated that Cyber Security of Pakistan has received hundreds of applications for Cyber Scouts from across the country. After a thorough selection process, individuals from diverse backgrounds have been chosen for training.
He further mentioned that, similar to how the Prime Minister’s Corona Relief Tiger Force worked alongside national institutions during the pandemic, these Cyber Scouts will also play a significant role in addressing cyber crimes after their training.
The training for Cyber Scouts will begin on August 15. The five-day online training will cover securing social media accounts, preventing online data theft, and general cyber security awareness. Following this training, Cyber Scouts will work to promote cyber safety in their communities and address the increasing cyber crimes.
ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکاؤٹس کی تشکیل کے لیے سلیکشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ملک بھر کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں لوگوں نے سائبر سکاؤٹ بننے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کیا۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سینئر کنسلٹنٹ محمد اسد الرحمن نے کیا۔
انہوں نے کہا سائبر سکیورٹی آف پاکستان کو سائبر سکاؤٹس کے لیے اب تک ملک بھر سے سینکڑوں لوگوں کی درخواست موصول ہو ئیں جن کو سلیکشن کے عمل سے گزارنے کے بعد مختلف مکاتب فکر سے لوگوں کو سلیکٹ کیا گیا جن کی ٹریننگ کروائی جائی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس نے کورونا وبا کی مشکل گھڑی میں ملکی اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا اسی سائبر سکاؤٹس بھی ٹریننگ کے بعد سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے نمایا کردار ادا کریں گے۔سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ کا آغاز 15اگست سے ہو گا۔
پانچ دنوں کی آن لائن ٹریننگ میں شرکاء کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی جائے گی۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.