Successful Completion of Five Days Cyber Scouts Training
The five-day training for Cyber Scouts organized by Cyber Security of Pakistan has concluded. The training, aimed at combating the increasing cyber crimes and promoting cyber safety, was conducted online and attended by a large number of participants from various sectors, including police, NAB, Ministry of Defense, education, health, banking, students, and other organizations. The training covered topics such as securing social media accounts, preventing online data theft, and cyber security.
Cyber experts Mubashir Sargana and Muhammad Asad Ul Rehman provided training on cyber security and safe internet use, while Sajid Jameel, an Emergency Medical Technician from Rescue 1122, covered first aid and emergency response. Muhammad Shabbir Awan discussed the safe use of modern technology for disabled individuals.
Mubashir Sargana emphasized the increasing need and importance of cyber security in the current era, highlighting the need for nationwide awareness campaigns. Muhammad Asad Ul Rehman stated that the voluntary training aimed to educate the youth about the growing threats and safe use of technology, ensuring a secure future. Post-training, Cyber Scouts will promote cyber safety in their communities to address the rising cyber crimes.
Sajid Jameel added that, just like first aid, there is a critical need for awareness about cyber security to protect individuals digitally as well. At the end of the training, a prayer was made for Pakistan’s safety, and selected Cyber Scouts took an oath of allegiance to the constitution.
سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے پانچ روزہ سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ اختتام کو پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے پانچ روزہ آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے پولیس، نیب، منسٹری آف ڈیفینس، ایجوکیشن، ہیلتھ، بینک،طلباء و طالبات اوردیگر اداروں سے اراکین کی کثیر تعداد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی گئی۔
پانچ روزہ ٹریننگ میں سائبر ایکسپرٹس مبشر سرگانہ اورمحمد اسد الرحمن نے سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے متعلق، ریسکیو1122 سے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ساجد جمیل نے فرسٹ ایڈ وہنگامی صورتحال سے نمٹنے اورمحمد شبیر اعوان نے معذور افراد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کے متعلق تربیت دی۔ اس موقع پر سائبر ایکسپرٹ مبشر سرگانہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔
ٹریننگ کے دوران سائبر ایکسپر ٹ محمد اسد الرحمن نے سکاؤٹس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اس رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور محفوظ استعمال سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔
ریسکیو 1122سے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ساجد جمیل نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے فرسٹ ایڈ کی طرح سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی کی بھی اشد ضرورت ہے تا کہ جسمانی حفاظت کے علاوہ لوگ ڈیجیٹل طور پہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ ٹریننگ کے اختتا م پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اورسینکڑوں شرکاء میں سے منتخب ہونے والے سائبر سکاؤٹس سے آئین کی وفاداری کا حلف لیا گیا۔