Tribute to the services of Chairman Muhammad Saleem
Cyber Security Expert Muhammad Asad Ul Rehman, alongside Coordinator Ayesha Razaq, presented a shield on behalf of Cyber Security of Pakistan to the Chairman of the Psychology Department at Islamia University Bahawalpur, Muhammad Saleem, for the excellent psychological training provided to Cyber Scouts.
On this occasion, Cyber Security Expert Muhammad Asad Ul Rehman paid tribute to Chairman Muhammad Saleem’s services, stating that these trainings have proven to be highly beneficial for Scout Counselors. After undergoing this training, Scout Counselors will not only be able to manage their own stress but also help women who have been victims of cybercrimes by counseling them and alleviating their psychological distress.
Chairman of the Psychology Department, Muhammad Saleem, assured his continued support in the field of psychology and expressed concern over the increasing incidents of harassment and blackmailing of women on the internet. He highlighted that many women, after falling victim to blackmail, either ruin their lives or resort to suicide. Victims of cybercrimes are part of our society and need attention to help them cope with psychological issues.
سائبر ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے کوآرڈینیٹر عائشہ رزاق کے ہمراہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سائیکالوجی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد سلیم کو سائبر سکاؤٹس کی بہترین نفسیاتی تربیت پر سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی طرف سے شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر سائبر ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے چیئرمین محمد سلیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکاؤٹ کاؤنسلرز کے لیے یہ ٹریننگز نہایت فائدہ مند ثابت ہوئیں۔ اس ٹریننگ کے بعد سکاؤٹ کاؤنسلرز نہ صرف خود کو ذہنی دباؤ سے نکال سکیں گی بلکہ کے سائبر جرائم کا نشانہ بننے والی خواتین کی کاؤنسلنگ کر کے بھی ان کو ذہنی دباؤ سے نجات دلانے میں مدد کریں گی۔ اس موقع پر چیئرمین سائیکالوجی ڈپارٹمنٹ محمد سلیم نے سائیکالوجی کے حوالے سے اپنی ہر ممکنہ خدمات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پر خواتین کو ہراساں اور بلیک میلنگ کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہیں۔ اکثر خواتین بلیک میلنگ کا شکار ہوکر زندگی تباہ کردیتی ہیں یا خودکشی کر لیتی ہیں۔سائبر کرائمز کا شکار خواتین ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے توجہ کی ضرورت ہے۔
Discover more from Muhammad Asad Ul Rehman
Subscribe to get the latest posts sent to your email.