Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Expert

Security Researcher

an Adventurer

Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Expert

Security Researcher

an Adventurer

Post

WhatsApp group’s new feature

“واٹس ایپ گروپ کا نیا فیچر، اب آپ کی مرضی کے بغیر کوئی آپکو واٹس ایپ گروپ میں شامل نہیں کر سکے گا”#محمداسدالرحمنواٹس ایپ گروپ فیچر کے تحت لوگ آپ کو آپ کی مرضی کے کے بغیر اپنے ساتھ گروپ میں شامل کرلیتے ہیں اور ہر منٹ بعد پیغامات، ویڈیو یا تصاویر کی بھرمار شروع ہوجاتی ہے جس سے یوذر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔واٹس ایپ گروپس کی بہتات نے واٹس ایپ یوذر کوپریشان کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم میں بھی کافی حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ لوگ گروپس میں انتشار زدہ، پورن ویڈیوز کے علاوہ دیگر چیزیں ڈال دیتے تھے۔ اس کے علاوہ ہیکر ز یا دھوکے بازوں کے لیے یہاں شکار کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے کیوں کہ وہ گروپ میں میسج کرتے اور کئی لوگ ان کے بھیجے گئے لنکس پر کلک کرنے سے فراڈ کی ذد میں آجاتے ہیں۔لیکن اب واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت یہ عمل ناممکن ہوگیا ہے اور آپ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی آپ کو کسی گروپ میں شامل نہیں کرسکے گا۔واٹس ایپ نے اس ضمن میں نئی پرائیویسی سیٹنگ جاری کی ہے جس کے تحت آپ کے اکاؤنٹ کو کسی ایرے غیرے گروپ میں شامل کرنے کے سے پہلے آپ کی اجازت درکار ہوگی۔ واٹس ایپ نے چند روز قبل ہی یہ آپشن اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کیاہے۔واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ کی بہتات کی وجہ سے انفرادی یوزر نے ان سےاس آپشن کی درخواست کی ہے جس کے بعد کمپنی نے یہ آپشن پیش کیا ہے۔ اسی لیے ہم اپنے نظام میں ایک آپشن پیش کررہے ہیں جس کے تحت آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کس گروپ کا حصہ بننا چاہتے ہیں اورکسے رد کرتے ہیں۔اس کا طریقہ بہت آسان ہے جس میں پہلے اکاؤنٹ میں جائیے، پھر پرائیویسی منتخب کریں اور اس کے بعد گروپ سیکشن کے مینو کا انتخاب کریں۔ اس میں آپ کو تین آپشن دکھائی دے رہے ہیں یعنی’فرام ایوری ون‘، فرام ’مائی کانٹیکٹس‘ اور فرام ’مائی کانٹیکٹ ایکسیپٹ‘ میں سے کسی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ان تین میں سے مائی کونٹیکٹس کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد صرف وہی افراد آپ کو گروپ میں شامل کرسکیں گے جو آپ کے رابطے میں ہیں۔ ایوری ون کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے ہر ایک کو آزادی دے دی ہے کہ جو چاہے آپ کو اپنے کسی بھی گروپ میں شامل کرلے۔مائی کونٹیکٹس ایکسیپٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ہی رابطوں میں سے کسی کو اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔ اس سے ایک ہی گروپ میں ڈبلنگ کا امکان بھی ختم ہوجائے گا۔علاوہ ازیں اگر آپ کسی بھی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ میں جاکر سلیکٹ آل کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔

Write a comment