World Computer Security Day was Celebrated
Cyber Security of Pakistan celebrated World Computer Security Day with the aim of raising awareness about the protection of computer data and providing people with essential information on safe computer usage. On this occasion Cyber Security Expert of Cyber Security of Pakistan Muhammad Asad Ul Rehman, praised the services of the Cyber Scouts, emphasizing their crucial role in promoting cyber security and awareness within society.
He stated, “If you use a computer, laptop, or smartphone, then November 30th is a very special day for you. World Computer Security Day is celebrated globally on November 30th, with the purpose of raising awareness about computer security. In 1988, the Jerusalem virus, created in an Israeli university, wreaked havoc on computers worldwide, with its effects felt until 1995. This virus, also known as ‘Friday the 13th,’ operated in DOS and deleted .EXE and .COM files on affected computers.
Following this incident, seminars and conferences are held annually worldwide to raise awareness about the positive use of computers and the importance of data protection.” Cyber Scouts Asif Jamil, Husnain Hashmi, Jamal Ahmed, Farooq Abdullah, Osama Ajmal, Abdul Rehman, Waheed Mustafa, Tazeen Fatima, Ayesha Razzaq, Saadia Murad, Natasha Malik, and other scouts participated in the event.
سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن منایا گیا۔جس کا مقصد کمپیوٹر کے ڈیٹا کی حفاظت کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ لوگوں کو کمپیوٹر کے استعمال سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکیں۔اس موقع پر سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسد الرحمن نے سائبر سکاؤٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشر ے میں سائبر سکیورٹی کے فروغ اور آگاہی میں سائبر سکاؤٹس کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہاگرآپ کمپیوٹر،لیپ ٹاپ یا سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو پھر 30نومبر آپ کے لیے ایک بہت خاص دن ہے۔دنیا بھر میں 30نومبر کو کمپیوٹر سکیورٹی ڈے منایا جا تاہے۔اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں کمپیوٹر سکیورٹی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔1988ء میں جب یروشلم وائرس نے جسے اسرائیل کی ایک یونیورسٹی میں تیار کیا گیا تھا نے دنیا بھر کے کمپیوٹروں میں تباہی پھیلا دی اور اس کے اثرات 1995ء تک محسوس کیے جاتے رہے۔اس وائرس کو Friday13th کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ ڈوس میں کام کرنے والا یہ وائرس کمپیوٹر میں موجود.EXEاور.COMفائلوں کو ڈیلیٹ کردیتا تھا۔ اس واقعے کے بعد دنیا بھر میں ہر سال کمپیوٹر اور ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے اس دن سیمینار اور کانفرنسیں منعقد کی جاتی ہیں،جن میں عوام کے اندر کمپیوٹر کے مثبت استعمال اور اس کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔اس موقع پر سائبر سکاؤٹس آصف جمیل، حسنین ہاشمی، جمال احمد، فاروق عبداللہ، اسامہ اجمل، عبدالرحمن، وحید مصفطی،تعزین فاطمہ، عائشہ رزاق، سعدیہ مراد، نتاشہ ملک و دیگر سکاؤٹس نے شرکت کی۔