Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Expert

Security Researcher

an Adventurer

Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber Security Expert

Security Researcher

an Adventurer

Post

Cyber ​​scout training comes to an end


سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ اختتام کو پہنچی اور سلیکٹ ہونے والے سائبر سکاؤٹس کی لسٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی زون و سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکاؤٹس کی آن لائن ٹریننگ کروائی گئی جس میں ملک بھر سے سرکاری و نجی اداروں اورطلباء و طالبات پر مشتمل 180 اراکین کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے، سائبر قوانین، سٹریس کاؤنسلنگ اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی گئی۔ سات روزہ ٹریننگ میں سائبر ایکسپرٹس محمد اسد الرحمن اور مبشر سرگانہ نے سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے متعلق ٹریننگ دی۔سائبر کرائم اینالسٹ ایف آئی اے سید نجیب الحسن نے سائبر کرائمز کی اقسام اور معاشرے میں ہونے والے سائبر کرائمز پر روشنی ڈالی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ذونی اشفاق نے خواتین کو پیش آنے والے سائبر کرائمزاور سائبر کرائمز کو رپورٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر سہیل انجم نے سائبر قوانین کے متعلق سائبر سکاؤٹس کو ٹریننگ دی، ایسوسی ایٹ لیکچرارسائیکالوجی ڈپارٹمنٹ آئی یو بی اریحہ خان درانی نے سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کی سٹریس کاؤنسلنگ کے متعلق اور سکاؤٹس کوآرڈینیٹر عائشہ رزاق نے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سٹریس کاؤنسلنگ ڈیسک کے متعلق بتایا۔ اس موقع پرسائبر کرائم اینالسٹ ایف آئی اے سید نجیب الحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ذونی اشفاق،سائبر ایکسپرٹ مبشر سرگانہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر سہیل انجم نے کہا کہ سائبر قوانین کے متعلق ہر خاص و عام کو علم ہونا ضروری ہے تا کہ سائبر کرائم کا شکار ہونے کی صورت میں مجرم کے خلاف قانونی کاروائی کروائی جا سکے۔سائبر ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے کہا کہ اس رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور محفوظ استعمال سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔ ایسوسی ایٹ لیکچرارسائیکالوجی ڈپارٹمنٹ آئی یو بی اریحہ خان درانی نے سائبر سکاؤٹس کو سٹریس کاؤنسلنگ کی ٹریننگ دی تا کہ وہ اپنے آپ کو ذہنی طور پر پر سکون رکھ سکیں اور سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کی بہتر طریقے سے کاؤنسلنگ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین زہنی دباؤ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں۔ سکاؤٹس کوآرڈینیٹر عائشہ رزاق نے کہا کہ سٹریس کاؤنسلنگ ڈیسک کا مقصد سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کاذہنی دباؤ کو کم کرتے ہوئے انہیں پر سکون زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ٹریننگ کے اختتا م پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اورہزاروں شرکاء میں سے منتخب ہونے والے سائبر سکاؤٹس سے آئین کی وفاداری کا حلف لیا گیا۔

Cyber ​​scout training comes to an end, Cyber Security Expert Muhammad Asad Ul Rehman

Cyber ​​Scouts training has come to an end and the list of selected Cyber ​​Scouts has been released. According to the details, Cyber ​​Security Zone and Cyber ​​Security of Pakistan conducted online training of cyber scouts in order to control the growing cyber crimes in the country and to promote cyber security in which public and private institutions and students from across the country. The 180 members were trained on how to secure social media accounts, prevent online data theft, cyber law, stress counseling and cyber security. During the seven-day training, cyber experts Muhammad Asad Ul Rehman and Mubashir Sargana imparted training on cyber security and safe use of the Internet. Assistant Director FIA Zoni Ashfaq reports on cyber crimes and cyber crimes against women. Told the way. FIA Assistant Director Amir Sohail Anjum trained cyber scouts on cyber laws, Associate Lecturer Psychology Department IUB Areha Khan Durrani on stress counseling for cyber crime victims and Scouts Coordinator Ayesha Razzaq on cyber crime. Told about Pakistan’s Stress Counseling Desk. On the occasion, Cyber ​​Crime Analyst FIA Syed Najib Al Hassan, Assistant Director FIA Zoni Ashfaq, Cyber ​​Expert Mubashir Sargana said that the need and importance of cyber security is increasing in the current era. There is an urgent need for awareness campaigns. FIA Assistant Director Amir Sohail Anjum said that it is important for everyone to know about cyber laws so that in case of being a victim of cyber crime, legal action can be taken against the culprit. Cyber ​​expert Muhammad Asad-ur-Rehman said. That this volunteer The aim of the training is to make the young generation aware of the growing dangers and safe use of cyber security and modern technology and to secure their future. Following the training, cyber scouts will promote cyber security in and around the country to curb the rising tide of cybercrime. Associate Lecturer Psychology Department IUB Areha Khan Durrani trained the cyber scouts in stress counseling so that they can keep peace of mind and better counsel the victims of cyber crime. He said that women victims of cyber crime tend to commit suicide due to intolerance to stress. Scouts Coordinator Ayesha Razzaq said that the purpose of the Stress Counseling Desk is to help the victims of cyber crime to reduce their stress and help them to lead a peaceful life. At the end of the training, prayers were offered for the security of Pakistan.

Write a comment