Fake Links Offering Laptops and Cash Circulating on Social Media
Fake links are circulating on social media claiming to offer laptops from the government, cash from the Ehsaas Program, and various prizes from different companies. Criminals are creating fake websites and spreading these links on social media, luring users with offers of gifts from different companies to steal their data. Users are enticed to share these links in groups with promises of rewards. Cybersecurity expert Muhammad Asad Ul Rehman discussed these fraudulent links with the media, stating that there is no truth to these links and no gifts will be given.
Clicking on such links opens fake web pages where users enter their personal information, which criminals can use for various malicious purposes. Users are advised not to click on such links or share them further. Group admins are encouraged to remove individuals spreading these fake links to prevent their dissemination.
سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ، احساس پروگرام کی جانب سے پیسے و مختلف کمپینیز کے نام سے جعلی لنک گردش کررہے ہیں۔جرائم پیشہ افراد جعلی ویب سائٹس بنا کر ان کے لنکس سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں جن میں صارفین کو مختلف کمپنیوں کی طرف سے گفٹ کا لالچ دے کر ڈیٹا چوری کیا جا رہا ہے۔صارفین کو ایسے لنک گروپس میں شیئر کرنے پر انعام کی لالچ دی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی لنکس کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لنکس میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی کوئی گفٹ دیا جائے گا۔ایسے لنکس پر کلک کرنے کے بعد جعلی ویب پیج کھل جاتے ہیں جن پر صارفین اپنی ذاتی معلومات درج کر دیتے ہیں جو کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی ایسے لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی ایسے لنکس کو آگے پھیلائیں۔ گروپ ایڈمن کوشش کریں کہ ایسے جعلی لنک پھیلانے والوں کو ریموو کر دیں تا کہ ایسے لنکس پھیلنے سے روکا جا سکے۔